Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، کئی منزلوں کو نقصان

سعودی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے حملے میں ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ٹاورڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا اس حملے میں ٹاور کی کئی منزلوں اور ملحقہ عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سول ڈیفنس نے بیان میں کہا کہ شہری املاک کو دانستہ نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ حوثی ملیشیا کے خطرناک رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے۔ طے شدہ طریقہ کار پر عملدرآمد کیا گیا۔

شیئر: