Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برڈ فلو کے مزید 6 کیسو ں کا انکشاف

ریاض.... وزارت ماحولیات ،پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں برڈ فلو کے 6 کیسوں کا انکشاف ہوا ۔ 5 کیس الخرج کمشنری میں جبکہ ایک الزلفی میں سامنے آیا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق برڈ فلو کے تمام مریضوں کوانتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے ۔ برڈ فلو کے حوالے سے وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک مملکت میں برڈ فلو کے 136 مریضوں کی تشخیص کی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 756پرندے ہلاک کئے گئے ۔ 

شیئر: