Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ آج شیخو پورہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

 شیخوپورہ ..مسلم لیگ (ن) اتوار کو شیخو پورہ میں سیاسی قوت کا مظاہر ہ کرے گی۔ تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے۔کمپنی باغ میں جلسے کا پنڈال بنایا گیا ہے۔ شہر کی سڑکوں پر نوازشریف اور مریم نواز کے خیر مقدمی بینر ز آویزاں ہیں۔جلسہ گاہ میں بڑی اسکرین بھی نصب ہے۔ 150 فٹ چوڑا اور 20فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ 25 ہزار کرسیاں لگا ئی گئی ہیں۔ پرویز رشیداورمریم اورانگزیب نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ شیخوپورہ کا جلسہ تاریخی ہوگا۔

شیئر: