Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں قیام امن کوششیں جمود کا شکار

میونخ ۔۔۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جین اسٹولٹن برگ نے یوکرین میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی تعیناتی کے امکانات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس میںانہوںنے کہا کہ یوکرین کے مشرقی حصوں میں قیام امن کی بابت پیش رفت جمود کا شکار ہے۔ اس سے قبل جرمن وزیرخارجہ زیگمار گابریل نے مشرقی یوکرین میں اقوام متحدہ کا امن مشن تعینات کرنے کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تجویز کا ذکر کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی مشن تعینات ہوتا ہے اور اپنا کام کامیابی سے کرتا ہے تو روس پر عائد یورپی پابندیوں میں نرمی کا آغاز ممکن ہے۔
اسے مت پڑھیں:پائپ لائن کے راستے اسلحہ ا سمگل کرنے کی سازش ناکام

شیئر: