Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی، داعش کی حامی شامی خاتون پر فرد جرم کی استدعا

انقرہ۔۔۔ترک استغاثہ نے شدت پسند تنظیم داعش کے ایک جنگجو کی شامی بیوہ افرا شار پر فرد جرم عائد کرنے کا کہا ہے جس پر اپنے مرحوم شوہر کے ساتھ مل کر شدت پسند گروپ کیلئے بم بنانے کا الزام ہے۔یہ بات ترکی کے حکا م نے بتائی ہے۔استغاثہ نے عدالت سے افرا شار کو 15 سال قید کی سزا سنانے کی بھی درخواست کی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کیخلاف مقدمے کی سماعت کب شروع ہو گی۔ترکی کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق افرا شار کو دسمبر 2017ء میں جنوبی ترکی میں دیار باقر کے قصبے سے اس کے سسرال کے مکان پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب کسی نے اس کی وہاں موجودگی اور اسکے شوہر سلیم اغلو سے تعلق کے بارے میں حکام کا آگاہ کیا۔خاتون نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کا شوہر داعش میں شامل تھا اور وہ دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث رہا تاہم اس نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے شوہر کی سرگرمیوں میں شریک نہیں تھی اور وہ انگلش ٹیچر ہے۔ انہوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ ان شامی فوجیوں کو نشانہ بنانا چاہتی ہیں جنہوں نے اس کے شوہر کو ہلاک کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ترکی: خاتون سمیت 6صحافیوں کو عمر قید

شیئر: