Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا امیروں کا کھاتہ آدھار سے لنک نہیں؟اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔۔پنجاب نیشنل بینک گھپلے میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی بیان بازیوں کے بیچ اب یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ غریبوں کے بینک کھاتوں میں کم پیسے ہونے پر بغیر اطلاع جرمانہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ امیروں کے اربوں کھربوں کے ادھار پر حکومت کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں۔کیا امیروں کا کھاتہ آدھار کارڈ سے منسلک نہیں جووہ لگاتار دھوکہ دہی کررہے ہیں۔بی جے پی کی رہنما اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کانگریسی رہنماابھیشک منوسندھوی پر الزام لگایا کہ انہوں نے نیروسے فائدہ اٹھایا ۔اس معاملے میں سندھوی نے نرملا پر ہتک عزت کا مقدمہ قائم کرنے کی بات کہی۔
مزید پڑھیں:- - - - پی این بی کے بعد ایک اور گھپلہ،’’روٹو میک ‘‘کمپنی کا مالک500کروڑ روپےلیکر فرار -

شیئر: