سعودی پروجیکٹ: المکلا اور باب المندب سے ہزاروں دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹا دیا گیا
جمعرات 22 جنوری 2026 21:53
ھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کے آپریشنز میں عالمی معیارات کی پابندی کی گئی( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے جمعرات کو المکلا میں پانچ ہزار 754 بارودی سرنگیں، پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز کو تباہ کردیا۔
جبکہ جنوب مغربی یمن کے باب المندب کے علاقے سے ایک دن میں چار ہزار 235 بارودی سرنگیں، پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس اور دیگر دھماکہ خیر ڈیوائسز کو صاف کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا’ یہ کارروائی شہریوں کے تحفظ اور سول لینڈ اور انفرا سٹرکچر کو صاف کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔‘
تباہ کیے جانے والے مواد میں 12.7 ایم ایم ایمونیشن کے راونڈ، فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل، گائیڈڈ میزائل، اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور دیگر مارٹر راونڈز شامل ہیں۔
مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایا’ یہ کارروائی نیشنل مائن ایکشن پروگرام اور المکلا میں یمن کے ایگزیکیٹو مائن ایکشن سینٹر کے تعاون سے کامیابی سے کی گئی۔‘
انہوں نے کہا ’معصوم شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کی اہمیت کے پیش نظر مسام کی ٹیموں کا کام سال بھر جاری رہتا ہے۔‘
’مسام کی ٹیموں نے گراونڈ پر چیلنجوں کے باوجود دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کے آپریشنز میں بین الاقوامی معیارات کی پابندی کی۔‘

مسام پروجیکٹ کی ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔
باردوی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینیئروں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں جدید آلات فراہم کیے جاتے ہیں، دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی مدد بھی کی جاتی ہے۔
