Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:8 سالہ بچہ ایک دن کیلئے پولیس اہلکار بن گیا

ابو ظبی.... دبئی پولیس اور عرب امارات کی "میک اے وش" فاﺅنڈیشن نے مشترکہ طور پر 8 سالہ اماراتی بچے کی خواہش پر اسے ایک دن کےلئے پولیس اہلکار بنادیا۔ دبئی میں 8 سالہ اماراتی بچے کو اس کی خواہش پر ایک دن کےلئے دبئی پولیس میں شامل کرلیا گیا۔ سیف الکتبی نامی بچے کو باقاعدہ طور پر دبئی پولیس کا لباس پہنایا گیا اور اس نے محکمے کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا ۔ پولیس کے زیراستعمال لگژری کاریں بھی دیکھیں۔اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے کمیونٹی امور میجرجنرل العمری کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس میک اے وش فاﺅنڈیشن میں موجود سخت علیل بچوں کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے کیونکہ مختلف موذی امراض کے شکار بچوں کی خواہشیں پوری ہونے سے انکی زندگیوں میں بہار آجاتی ہے۔ بچوں کے عزم، جوش و جذبے میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ایسے اقدامات سے بچوں کے خاندانوں میں بھی خوشیاں لوٹ آتی ہیں جو اپنے بچوں کے علاج و معالجے کے ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

شیئر: