پُرتپاک استقبال اور مہمان نوازی: شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ کی وطن واپسی
تیسرے گروپ میں افریقہ کے 23 ملکوں سے 250 افراد شامل تھے ( فوٹو: ایس پی اے)
ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت آنے والے عمرہ زائرین کا تیسرا گروپ سنیچر کو مکہ مکرمہ سے روانہ ہوگیا۔ انہوں نے عمرے کی ادائیگی اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کی۔
ایس پی اے کے مطابق شاہی مہمانوں نے مملکت میں پُرتپاک استقبال، فراخدالانہ مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے اعلی تنظیمی معیار اور جامع خدمات کی بھی تعریف کی، جس کے باعث وہ انتہائی آسانی اور سکون کے ساتھ روحانی سفر مکمل کرسکے۔ انہوں نے دیکھ بھال اور خصوصی توجہ پر سعودی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یہ دورہ، وزارت اسلامی امور کے ثقافتی اور تعلیمی پروگرام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد مہمانوں کے تجربات کو بہتر بنانا اور انہیں یہ دکھانا تھا کہ مملکت مقدس مساجد اور اسلامی و تاریخی مقامات کی دیکھ بھال پر کس قدر توجہ دے رہی ہے۔
تیسرے گروپ مں افریقہ کے 23 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 250 افراد شامل تھے۔

ان ملکوں میں مصر، مراکش، تیونس، الجزائر، سینیگال، گنی، کیمرون، نائیجیریا، گھانا، نائیجر، ایتھوپیا، روانڈا، موریطانیہ، آئیوری کوسٹ، برکینا فاسو، چاڈ، تنزانیہ، جنوبی افریقہ، زیمبیا، نمیبیا، انگولا اور مالی شامل ہیں۔
یاد رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اس سال ذاتی خرچ پر مختلف ملکوں سے ایک ہزار افراد کو عمرہ کرانے کی منظوری دی ہے۔
