Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ برکس سمٹ میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے

سمٹ میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سنیچر کو برکس سمٹ 2026 میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے ہیں۔
سعودی عرب برکس سمٹ میں بطور مدعو ملک شرکت کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اجلاس تعمیر، مضبوطی، انوویشن، تعاون اور پائیداری کے موضوع پر ہو رہا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ برکس کے ارکان، شراکت دار اور مدعو ملکوں کے درمیان اہم بین الاقوامی امور اور کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر ہونے والے مباحثوں میں شرکت کریں گے۔
برکس گروپ میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، انڈیا، انڈونایشیا، ایران، روس، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
علاوہ ازیں انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان برکس سمٹ میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے تو پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

 

شیئر: