سعودی عرب: حوثیوں کے حملے میں دو افراد زخمی، مسجد اور املاک کو نقصان
پروجیکٹائل گرنے پر سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری رد عمل دیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ سنیچر کو جنوبی جازان ریجن میں حوثی ملیشیا کے پروجیکٹائل حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
ایس پی اے کے مطابق سرکاری ترجمان نے بیان میں کہا ’الطوال کمشنری میں پروجیکٹائل گرنے پر سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری رد عمل دیا۔ مسجد، عمارتوں اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔‘
ترجمان نے شہری املاک کو نشانہ بنائے جانے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ایسے واقعات کے لیے طے شدہ طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔
یہ حملہ مملکت میں سکیورٹی کشیدگی کے درمیان ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں مملکت کے جنوبی علاقے پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے ایک سلسلے کے بعد کشیدگی بڑھی ہے۔
