Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام مقبول بٹ کی یاد میں تقریب

رپورٹ و تصویر ۔ ذکاء  اللہ محسن۔ریاض
      جموں کشمیر  لبریشن فرنٹ  کے زیراہتمام  محمد مقبول بٹ کی  یا د میں  ریاض کے مقامی ہوٹل میں  تقریب کا اہتمام کیاگیا  جس  میں جموں کشمیر  لبریشن فرنٹ کے اکابرین کشمیری کمیونٹی کے  افراد اورپاک  میڈیا فورم کے صحافیوں کی  بڑی  تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی عبدالمجید بٹ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی فنانس سیکریٹری  خواجہ منظور چشتی تھے۔  صدارت جموں کشمیر  لبریشن  فرنٹ ریاض  کے صدر نوید اجمل نے کی  سردار سلیم آفتاب اور  نثار احمد قادری  بطور  اعزازی مہمان تھے ۔ نظامت کے فرائض   جنرل سیکریٹری  انجینیئر عامر رشید چشتی نے  سرانجام دیئے ۔عبدالمجید بٹ  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  محمد مقبول بٹ کے  وژن کو آگے بڑھانا اب ہماری  ذمہ داری ہے۔  ہند نے کشمیر میں جو ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے  وہ دن دور نہیں جب شہیدوں کا  لہو رنگ لائے گا   اور کشمیری عوام آزاد فضاؤں میں  سانس لیں گے ۔ خواجہ منظور چشتی  نے اپنے خیالات کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں  تمام حریت رہنما متحد ہیں  اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی تمام سیاسی پارٹیوں کو  ایک موقف اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیر کا  مقدمہ بہتر انداز میں  لڑا جا سکے۔ اجمل نے اپنے خیالات کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  موذن آزادی  شہید   وطن مقبول بٹ  نے اپنی ساری   زندگی  وقت کے  فرعونوں اور  یزیدوں کے  خلاف لڑتے ہوئے عزم و  ہمت کے ساتھ گزاری  اور مسکراتے ہوئے موت کو  قبول کیا   اور ہمیشہ کیلئے  امر ہو گئے ۔سردار ا سلم آفتاب  نے کہا   اقوام متحدہ کو  انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف  ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔ ہم وطن کشمیریوں کو  نہیں بھولنا  چاہئے ۔کشمیر میں  بسنے  والے تمام کشمیری  ایک جسم کی مانند ہیں۔ آرگنائزر  ولید عبداللہ  نے کہا کہ  ہم کشمیری ہیں، ہم  سب کشمیر کی آزادی  خودمختاری چاہتے ہیں۔  مشکور حسین کشمیری نے کہا  لبریشن فرنٹ کے ہر کارکن کو چاہئے کہ  وہ  لبریشن  فرنٹ کے  آئین  اور  مرکزی پالیسیوں کے  مطابق اپنی تنظیم و  تحریک  آزادی کشمیر کو  مضبوط کریں تحریک آزادی کے  روح رواں مقبول بٹ شہید کا  فلسفہ آزادی کشمیر کے ہر گلی کوچے میں پہنچائیں۔تقریب سے  بشارت کشمیری،  ظہورعباسی  سردار  عبدالباسط، راشد منیر،   ابرار مغل ،  سردار  منصف خان، وسیم درانی،  خواجہ  نثار قادری،  طاہر بشیر ،  معروف راجہ،  قاری رضا چشتی، ملک مصور،  شاہد شیخ،  برکات حیدری،  راجہ مظفر نے اپنے اپنے انداز میں اپنے  لیڈرمحمد مقبول بٹ کو  خراج  عقیدت پیش کیا ۔
مزید پڑھیں:------کویت : پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘کی تقریب

شیئر: