Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمزکیلئے پاکستانی اسکواش اسکواڈ

 
اسلام آباد:پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ایشین ٹیم چیمپیئن شپ اورکامن ویلتھ گیمزکیلئے اسکواش ٹیم کا اعلان کردیا۔ ایشین ٹیم اسکواش چیمپئین شپ 21مارچ سے کوریا میں کھیلی جائے گی جبکہ کامن ویلتھ گیمز 4 اپریل سے آسٹریلیا منعقد ہوں گے۔ ایونٹس کی تیاریوں کیلئے پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ٹرائلز کا عمل مکمل ہونے کے بعد دونوں ایونٹس کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دی۔ ایشین ٹیم ا سکواش چیمپیئن شپ کیلئے 8 رکنی ٹیم کی منظوری دی گئی۔ مینز ٹیم میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید، عاصم خان جبکہ ویمنز ٹیم میں مدیحہ ظفر، سعدیہ گل، فائزہ ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔کامن ویلتھ گیمز کیلئے 4 رکنی ٹیم 2 مرد اور 2 خواتین پلیئرز پر مشتمل ہے۔ پلیئرز میں فرحان زمان، طیب اسلم، ماریہ طور اور مدیحہ ظفر شامل ہیں۔ ماریہ طور فٹنس مسائل کاشکار ہیںاور ایشین ایونٹ میں شامل نہیں ہو سکیں گی ، وہ صرف کامن ویلتھ گیمز میں ہی پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گی۔

شیئر: