Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گراس روٹ کے بغیر کھیلوں کا معیار بہتر نہیں ہوسکتا،جان شیر

اسلام آباد:سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جان شیرخان نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر اکیڈمیز کے قیام کے بغیر کھیلوں کا معیار بہتر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں حکومت ، سپانسر اور آرگنائزر کو کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے اہم کردار ادا کرنا چاہے کیونکہ کوئی بھی کھیل حکومت اور اسپانسر کی سرپرسی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ گراس روٹ سطح پر تعلیمی ادارے بھی کھیلوں کی بہتر ی کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ چھوٹی عمر میں بچے کو تربیت دی جائے تو وہ جلدی سیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت مندانہ ماحول کےلئے بھی کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کرکٹ میچ اور ڈیوس میں تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے۔ اسکواش کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ 26 نومبر سے یکم دسمبر تک فرانس میں کھیلی جائے گی اور اس ایونٹ میں دنیا بھر سے اسکواش کے کھلاڑی حصہ لیں گے جس میں شرکت کےلئے پاکستان اسکواش فیڈریشن کو ایک مضبوط ٹیم تیار کرنی چاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ا سکواش کی ترقی کےلئے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر چیف ائیر مارشل سہیل امان کا کردار اہم ہے جو کہ ملک میںا سکواش کی ترقی کےلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کےلئے زیادہ سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرے۔       

شیئر: