Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغ کاجتنا زیادہ استعمال،اتنی ہی چھٹیاں ضروری، نئی تحقیق

لندن.... نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دماغ کا جتنا زیادہ استعمال کیا جائے گا اتنی ہی چھٹیاں ضروری ہونگی۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اس وقت ذہنی تناﺅ سب سے بڑی دماغی بیماری بن چکی ہے۔جس کے شکار افراد کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہے۔ذہنی تناﺅسے بچنے کے لئے پرسکون نیند ضروری ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند سے دراصل دماغ کی صفائی ہوتی ہے،اس کے علاوہ تناﺅسے بچنے کے لئے خود کو ایک خاص مقام سے باہر لے کر جانا،ورزش کرنا،کتابیں پڑھنا اور ایسے کام کرنا جو آپ کو پسند ہوں وہ ضروری ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق آج ایک فرد جو معلومات حاصل کررہا ہوتا ہے وہ تیس سال پہلے کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ انسانی دماغ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک کسی ایک چیز پر فوکس کرسکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کو جتنا زیادہ اور تیزی کے ساتھ استعمال کیا جائے گا اتنی ہی زیادہ چھٹیوں کی ضرورت بھی ہوگی۔
 

شیئر: