Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر بیٹھے ڈگری دینے والی یونیورسٹی کا پردہ فاش

پٹنہ ۔۔۔۔ بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مختلف پرائیویٹ اداروں کے ذریعے میڈیکل ، انجینیئرنگ سمیت مختلف قسم کے کورسز کی مبینہ فرضی ڈگریوں کے گورکھ دھندے کا پردہ فاش ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پٹنہ کے خواجہ پورہ میں واقع رائل انسٹیٹیوٹ میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی جہاں سے ملک کی متعدد نجی یونیورسٹیوں سے ڈگریاں دینے کا انکشاف ہوا۔ اس ادارے سے پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے میڈیکل ، انجینیئرنگ ، بی ایڈ سمیت دیگر کورسز کی ڈگریاں گھر بیٹھے دی جارہی تھیں۔ خفیہ ذرائع سے موصولہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی خصوصی ٹیم نے رائل انسٹیٹیوٹ پر چھاپہ مار کر وہاں سے بڑی مقدار جعلی دستاویزات اور دیگر اشیاء ضبط کرلیں۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اشتیاق احمد نے فرضی ڈگری کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ الگ الگ یونیورسٹیوں کے تعلیمی اداروں کی نگرانی میں سینٹر چلاتے ہیں۔
مزید پڑھیں :- - - -40 لاکھ نوجوانوں کور وزگا ر ملے گا ، وزیر اعلیٰ یوگی

شیئر: