Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوانکا جنوبی کورین صدر سے ملاقات کرینگی

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ جمعے کو جنوبی کوریا کے صدر مون جے این سے ملاقات کریں گی۔امریکی صدر کی بیٹی جوکہ وائٹ ہاؤس کی مشیر بھی ہیں، سرمائی اولمپکس کی اتوار کو ہونے والی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ جنوبی کوریاپہنچیں گی۔ایوانکا ٹرمپ جنوبی کوریا کے صدر کے ساتھ رات کے کھانے پر بلو ہاؤس میں ملاقات کریں گی۔امریکی حکام نے بتایا ہے کہ وہ اپنید ورے میں شمالی کوریا کے حکام سے ملاقات نہیں کریں گی۔

شیئر: