Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب و ہریانہ کے سبھی تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

چنڈی گڑھ۔۔۔۔ پنجاب اور ہریانہ پولیس کی جانب سے فرضی گرفتاریاں اور ناجائز حراست کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ہائیکورٹ نے لگام لگانے کا بندوبست کرلیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران دونوں ریاستوں کو احکام دیئے کہ 45دنوں کے اندر سبھی تھانوں اور پولیس چوکیوںمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے جائیں۔ہریانہ کے 308اور پنجاب کے 406تھانوں کیلئے 1700کیمروں کی تنصیب پر 6کروڑ 59لاکھ 56ہزار 845روپے خرچ ہونگے۔ہائیکورٹ نے محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو حکم دیا کہ وہ 15دن کے اندر سی سی ٹی وی نصب کرنے کیلئے فنڈ جاری کریں۔
مزید پڑھیں:- - - - -پٹنہ پولیس لائن سے 150سپاہی فرار

شیئر: