Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہد اور لیموں نزلہ ، زکام اور کھانسی دور کرنے کے لیے مفید‎

بدلتے موسم میں نزلہ  ، زکام  ، کھانسی اور ناک بہنا جیسے  مسائل بچوں پر فوراً اثر انداز ہوتے ہیں لیکن ان مسائل سے نمٹنے کے لئے قدرت نے شہد میں شفا کا خزانہ چھپا رکھا ہے  . یہ کھانسی اور گلے کی سوزش میں آرام پہنچاتا ہے دو چائے کے چمچ شہد میں ایک چمچ لیموں کا رس مکس کرکے بچے کو دن میں دو سے تین مرتبہ پلانے سے نزلہ ، کھانسی اور سوزش میں بہت جلد آرام آجاتا ہے  . شہد کو نیم گرم دودھ میں بھی ملا کر دیا جا سکتا ہے لیکن خیال رکھیں کہ ایک سال سے چھوٹے بچے کو شہد نہ دیں .
 شہد کے ساتھ ساتھ لیموں بھی خشک کھانسی اور گلے کی سوزش میں بہت مفید ہے .  لیموں میں پایا جانے والا وٹامن سی بچوں میں قوت مدافعت میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور نزلہ ،  زکام اور  کھانسی جیسی بیماریوں سے بچنے کے لئے بچے میں صلاحیت پیدا کرتا ہے . نزلہ زکام میں لیموں کا استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ  چار لیموں کا رس نکالیں اور چھلکوں کو ایک برتن میں ڈال دیں .  ایک کھانے کا چمچ ادرک لے کر اسے بھی اس برتن میں ڈال دیں . اب اس برتن میں ابلتا ہوا پانی ڈالیں یہاں تک کہ یہ ساری چیزیں پانی میں بھیگ جائیں  . برتن کو ڈھک کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر چھلنی سے چھان کر ایک کپ میں انڈیل لیں .  اس محلول میں برابر مقدار میں نیم گرم پانی شامل کرکے حسب ذائقہ شہد ملا لیں .  دن میں دو سے تین مرتبہ بچے کو پلائیں ایک سال سے کم عمر بچوں کے لیے شہد کی جگہ چینی استعمال کریں یہ موسمی اثرات سے متاثرہ بچوں کے فوری آرام کےلئے بہترین ہے .

شیئر: