Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل مارکیٹ میں پابندی کی شرح 94فیصد

ریاض ..... وزارت محنت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں نے واضح کیا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں 30دن کے دوران 6927چھاپے مارے گئے۔ کمپیوٹر اور موبائل مارکیٹوں پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ تفتیش سے پتہ چلا کہ 6493تجارتی ادارے پابندی اور 434ادارے پابندی نہیں کررہے ہیں۔ پابندی کرنے والے ادارے 94اور مخالف ادارے 6فیصد ہیں۔
 

شیئر: