Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک سیکٹرکے بینکوں کی نجکاری نہیں ہوگی، جیٹلی

    نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پبلک سیکٹرکے بینکوں کی نجکاری کے امکانات سے انکار کردیا۔پی این بی میں ہونے والے11400کروڑ روپے کے گھپلے کے انکشاف کے بعدوزیر خزانہ نے کہا کہ پبلک سیکٹر کے بینکوں کی نجکاری کو سیاسی طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا۔پی این بی کے واقعہ کے بعد لوگوں نے نجکاری کی باتیں شروع کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے بینکنگ قانون میں ترمیم اور بڑی سیاسی رضامندی کی ضرورت ہے جو کافی مشکل ہے۔صنعتی تنظیم ’’فکی‘‘کے صدر اشیش شاہ نے وزیر خزانہ سے ملاقات کرکے بینکوں کی نجکاری کا عمل شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔ ارون جیٹلی نے بینک گھپلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروبار ی سرگرمیوں پر برا اثر پڑا اور ایسے گھپلوں سے معیشت کے استحکام کی تمام کوششیں بیکار ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -چدمبرم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

شیئر: