Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں آر کیو پروڈکشنز کے زیر اہتمام فیملی بسنت میلہ

بچوں کیلئے جھولے، واٹر بوٹ، فیس پینٹنگ اورمیجک شو کا انتظام ،پاکستان کے لذیز اور روایتی کھانوں سے بھی لوگ خوب محظوظ ہوئے
 
* * * * * **
ذکاء اللہ محسن۔ریاض
    ریاض - -- - آر کیو پروڈکشنز کی جانب سے چھٹا فیملی بسنت میلہ منعقد ہواجس میں 2ہزار سے زائد پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکی افراد بھی شریک ہوئے۔بسنت میلے میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ہر سُو بکھرے نظر آئے۔ بچوں کیلئے جھولے، واٹر بوٹ، فیس پینٹنگ، میجک شو کا انتظام تھا جس سے بچوں کی کثیر تعداد لطف اندوز ہوئی جبکہ پاکستان کے لذیز اور روایتی کھانوں سے بھی لوگ خوب محظوظ ہوئے۔ معروف ریسٹورنٹس کی جانب سے کھانوں کے اسٹال لگائے گئے تھے جن پر لوگوں کا خوب رش لگا رہا۔اصل مزہ پتنگ بازوں نے لوٹا اور مختلف رنگوں کی پتنگوں کو ڈور کی مدد سے فضا میں بلند کیا جس سے آسمان مختلف رنگون کی پتنگوں سے بھر گیا۔چاروں جانب بو کاٹا کے نعروں سے بھی فضا گونجتی رہی اور لاہوری بسنت کا مزہ دوبالا ہوتا رہا۔
    اسٹیج کی رونق کو عمیر شیخ اور آر جے فواد نے دوبالا کیے رکھا جنہوں نے مختلف انداز سے دن بھر لوگوں کو اسٹیج پر بلاتے اور ان سے مختلف سوالات کے جوابات حاصل کرکے انعامات بھی دیتے رہے۔بسنت فیسٹول میں گزشتہ سالوں کی نسبت پاکبانوں نے اس بار بھرپور شرکت کی اور بسنت کے تہوار کو دوبالا کر دیا۔ اس موقع پر آر کیو پرودکیشنز کے ڈائریکٹر راحیل قریشی کا کہنا تھا کہ ایک دور تھا کہ پاکستان میں بسنت کا تہوار انتہائی جوش و کروش کے ساتھ منایا جاتا تھا اور اس کو منانے کیلئے غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوتی تھی مگر گزشتہ کئی سالوں سے حکومتی پابندی کے باعث بسنت منانے والوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے مگر وہ گزشتہ6 سال سے سعودی عرب میں بسنت میلے کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ کر پتنگیں اڑا کر اپنا شوق پورا کر رہی ہے۔ اس حوالے سے وہ سعودی گورنمنٹ کے بھی انتہائی ممنون ہیں جو ہمیں اپنے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔راحیل قریشی کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی بسنت میلے کا انعقاد کیا جاے گا تاکہ خوبصورت تہوار جاری رہے۔
    سفارت خانہ پاکستان کے پولیٹیکل قونصلر سردار خان خٹک کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ میں شرکت کرکے بہت زیادہ خوش ہیں۔ آسمان پر مختلف رنگوں کی پتنگیں اڑ رہی ہیں جس میں پاکستانی رنگ نمایاں اور ہمارے ثقافتی رنگ اجاگر ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب میں اس طرح کے ایونٹس ہوتے رہنے چاہئیںجن میں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے افراد بھی شریک ہوں تاکہ سب ایک دوسرے کی ثقافت سے روشناس ہو سکیں۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکبانوں کو بسنت تہوار منانے کی اجازت دی ۔
    بسنت میلے میں سفارتخانہ پاکستان کے گروپ کیپٹن ارشد مختار، فرسٹ سیکریٹری عمر ملک کے علاوہ میڈیاپرسنالٹی صائمہ عزیز بھی شریک ہوئیں اور بسنت ایونٹ کو شاندار قرار دیا، جبکہ معروف نوجوان شاعر وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ بچپن سے ہی لاہوری بسنت کو مناتے آرہے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب میں بسنت کو منا کر خوش ہوتے ہیں۔وقار نسیم وامق نے تقریب کے اختتام پر ائیر بلیو کی جانب سے پاکستان کیلئے ریٹرن ٹکٹ کی قرعہ اندازی بھی کہ اور خوش قسمت کو ٹکٹ دیا گیا۔
     بسنت میلے میں میوزک کے تڑکے نے خوب سماں باندھا اور منچلے نوجوان محو رقص رہے۔ دن بھر جاری رہنے والا بسنت میلہ رات کو اپنی بھرپور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو۔
مزید پڑھیں:- - - - - - -سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے، ملک اب صحیح راہ پر گامزن ہوگا

شیئر: