Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیب کا سرکہ بخار دور کرنے کے لیے مفید

سیب کا سرکہ بچوں میں بخار دور کرنے  کیلئے بہت مفید ہے   سرکہ  ہر گھر میں موجود ہوتا ہے  . اگر چھوٹے بچوں کو بخار ہو جائے تو آرام کے لئے آپ سرکے  سے  فائدہ اٹھا سکتی  ہیں .   ایک تہائی گلاس  سرکہ اور دو گلاس ٹھنڈا پانی لے کر مکس کریں .  دو چھوٹے تولیے یا جاذب کپڑے لے کر اس میں بھگو دیں . تھوڑی  دیر بعد کپڑے نکال کر نچوڑ لیں اور ایک کپڑا پیشانی پر اور  ایک کپڑا پیٹ پر رکھ دیں  . دس  منٹ کے بعد کپڑے  دوبارہ بھگو کر اور  نچوڑ کر اسی طرح   پیشانی اور پیٹ پر   رکھیں .   اس عمل کو تھوڑی دیر تک دہراتی رہیں  ہیں یہاں تک کہ بخار کم  محسوس ہونے لگے  . بچوں کو نزلہ اور کھانسی ہونے کی صورت میں چکن سوپ پلائیں یہ کھانسی  سے نجات دیتاہے اور  نزلہ زکام کے اثرات کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے  .. چکن سوپ  میں آپ مختلف سبزیاں شامل کرکے اسے مزے دار اور  فائدہ مند بناسکتی ہیں .  آپ  سوپ میں گاجر ،  پالک اور چقندر شامل کریں اور دن میں دو سے تین مرتبہ بچوں کو پلائیں . یہ نزلہ زکام اور کھانسی دور کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوگا  . 
 

شیئر: