Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطان خان نے رستم زماں گاما پہلوان دنگل جیت لیا

لاہور :پنچاب کی روایتی دیسی کشتی میں ملتان کے پہلوان سلطان حامد خان نے رستم زماں گاما پہلوان دنگل جیت لیا۔ بڑے جوڑ میں انہوں نے لاہور کے شہوار نامی پہلوان کو شکست دیدی۔ لاہور کے پنجاب ا سٹیڈیم میں دیسی کشتی کے چھوٹے بڑے41 مقابلے ہوئے جسے پہلوانوں کی زبان میں جوڑ پڑنا بھی کہتے ہیں ، ان مقابلوں میں پہلوانوں نے خوب د او پیچ آزمائے اور تماشائیوں کی داد سمیٹی۔ گاما پہلوان دنگل کا ٹائٹل مقابلہ حامد خان اور شہوار پہلوان کے درمیان 35 منٹ جاری رہا مگر سلطان حامد خان پہلوان نے خوبصورت داو لگا کر شہوار پہلوان کو چت کر دیا۔ فاتح پہلوان نے رستم پاکستان ٹائٹل کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔ ٹائٹل جیتنے پر انہیں ایک لاکھ روپے نقد اور ایک خوبصورت گرز انعام کے طور پر دیا گیا ہے جس سے دیسی کشتی میں پہلوانوں کی دلچسپی مزید بڑھے گی۔ 

شیئر: