Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر قصیم نے سفیر پاکستان احمد فاروق کا خیر مقدم کیا

سفیر پاکستان نے پرتپاک خیرمقدم پر گورنرقصیم کا شکریہ ادا کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
قصیم ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے منگل کو اپنے دفتر میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔
سفیر پاکستان نے پرتپاک خیرمقدم پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ مملکت کی مسلسل ترقی، قصیم ریجن میں موجود متنوع اقتصادی اور سرمایہ کاری کے امکانات کی تعریف کی۔
علاوہ ازیں مدنہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان سے منگل کو جدہ میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل سوگیری سوپاروان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: