Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر مارکیٹ نامی ایپ سے شاپنگ آسان

لندن .... سپر مارکیٹس اور مال وغیرہ میں اکثر لوگ اپنی ضروریات کی چیزیں بڑی مقدار اور تعداد میں خرید لیتے ہیں لیکن مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب وہ ادائیگی کیلئے کیش کاؤنٹر پر جاتے ہیں تو  ایسے گاہکوں کی قطار لگ جاتی ہے ۔ لوگوں کا کہناہے کہ جتنی دیر میں وہ چیزیں اکٹھی کرتے ہیں اس سے   زیادہ وقت کائونٹر پر کھڑے رہنے میں گزر جاتا ہے ۔ اس مسئلے کے حل کیلئے  سپر مارکیٹ کے نام سے جو جدید ایپ آیا ہے اسے اسمارٹ فون کی مدد سے گاہک سب خریدی جانے والی چیزوں کی قیمتوں والی چٹ کی اسکیننگ کرسکتا ہے اور کائونٹر پر جاکر دکھا سکتا ہے کہ اس نے یہ چیزیں خریدی ہیں اور انکی مجموعی مالیت اتنی ہوتی ہے اور اس طرح کیشیئر ز کو بھی آسانی ہوگی اور خریدار بھی جلد فارغ ہوسکے گا۔  اس ایپلی کیشن کو بنانے والوں کا کہناہے کہ یہ ایک طرح کی آٹو میٹک ادائیگی ہوگی اور اس کام میں اسٹورز وغیرہ میں چاروں جانب لگے ہوئے کیمرے اہم کردارادا کریں گے۔ یہ ایپلی کیشن بیک وقت 180اشیاء کا حساب لگا سکتی ہے اور یہ حساب غلطیوں سے پاک ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -کم عمری کی پاداش : 11سالہ لڑکے کو ’’جیوری‘‘ ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا

شیئر: