Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک جدید ماڈل

سعودی عرب میں العلا جنگلی حیات کے تحفظ میں ایک جدید ماڈل کے طور پر نمایاں ہے جو رائل کمیشن برائے العلا (آر سی یو) کی طرف سے شروع کیے گئے اقدامات کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کرنا، ماحولیاتی نظام کی پائیداری کو بہتر بنانا، اور نایاب جانوروں کی افزائش اور انہیں دوبارہ ان کے قدرتی ماحول میں واپس لے جانا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق العلا میں پانچ اہم قدرتی محفوظ علاقے ہیں جو گورنریٹ کے ماحولیاتی تحفظ کے نظام کی بنیاد بناتے ہیں۔ ان میں وادی نخلہ، حرۃ الزابن، حرۃ عویرض، غرامیل اور شرعان  شامل ہیں۔
یہ اقدامات نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف (این سی ڈبلیو) کے تعاون سے کیے جاتے ہیں۔ دیکھیے العلا کے جنگلی حیات سے متعلق یہ ویڈیو

شیئر: