Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ نے سیریز برابر کردی،نیوزی لینڈ کو6وکٹوں سے شکست

ماﺅنٹ مانگانوئی:کپتان این مورگن اور آل راونڈر بین اسٹوکس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کو6وکٹوں سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ بین اسٹوکس کو 63رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچانے اور 2وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔ ان کے بولرز نے اس فیصلے کو درست ثابت کیا اور میزبان ٹیم کو آخری اوور میں 223رنز پر آوٹ کردیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر63رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور ناقابل شکست لوٹے۔دیگر بیٹسمینوں میںاوپنر مارٹن گپٹل نے50، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے38رنز اسکور کئے۔کرس ووکس، بین اسٹوکس اور معین علی نے2،2وکٹیں لیںجبکہ میزبان ٹیم کے 4کھلاڑی رن آوٹ ہوئے ۔ آسان ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 15رنز پر گرگئی تھی جب جیسن روئے کو ٹرینٹ بولٹ نے کیچ کرادیا انہوںنے8رنز بنائے۔دوسری وکٹ 47پر گری جب جوئے روٹ 9رنز بنا کر بولٹ ہی کا شکار بنے۔ جونی بیئر اسٹو 37رنز پر اپنی وکٹ سے محروم ہوئے تو مجموعی اسکور86 تک پہنچ چکا تھا تاہم چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان این مورگن اور آل راونڈر بین اسٹوکس نے 88رنز بنا کر ہدف تک رسائی مزید آسان کردی۔مورگن نے نصف سنچری مکمل کی اور 63گیندوں پر62رنز بنا کر آوٹ ہوئے ان کی اننگز میں 3چھکے اور6 چوکے شامل تھے۔ان کے بعد وکٹ کیپر جوز بٹلر نے بین اسٹوکس کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں 38اوورمیں225رنز مکمل کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ بٹلر نے20 گیندوں پر36جبکہ بین اسٹوکس نے74گیندیں کھیلتے ہوئے 63رنز بنائے اور دونوں ناٹ آوٹ رہے۔ٹرینٹ بولٹ نے2وکٹیں لیں۔ سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا یوں انگلینڈ نے آسان فتح کے ذریعے سیریز برابر کردی۔ 

شیئر: