Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ کرکٹ ماضی کا قصہ بنتی نظرآرہی ہے، معین علی

آک لینڈ:انگلینڈ کے اسپنر، آل راونڈر معین علی نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ ایشز سیریز کے دوران تماشائیوں کی تعداد کو دیکھنے کے بعد انہیں ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے۔گزشتہ روز اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس بارے کچھ عرصے سے تشویش کا اظہار ہورہا تھا لیکن آسٹریلیا میں اس مقبول ترین روایتی سیریز میں میں نے جو کچھ دیکھا اس سے آنکھیں کھل گئی ہیں۔ ون ڈے سیریز کے لئے نیوزی لینڈ میں موجود معین علی کا کہنا تھا کہ ان ٹیسٹ میچوں کو دیکھنے کےلئے تماشائیوں کی تعداد مایوس کن حد تک کم تھی۔ اس کے مقابلے میں بگ بیش کو جو مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اس نے روایتی فارمیٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔انہوں نے کہا ابتدائی میچوں اور دنوں میں لوگ نظر آتے رہے تاہم سیریز میں آسٹریلیا کی فتح کے بعد ان کی دلچسپی مزید کم ہو گئی۔انگلینڈ میں نسبتاً بہتر صورتحال کے بعد آسٹریلیا میں تماشائیوں کی کمی ہمیں بہت کھٹکی۔ضرورت اس بات کی ہے کہ سب مل بیٹھ کر روایتی ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت کیلئے موثر اقدامات کریں ورنہ یہ فارمیٹ ماضی کا قصہ بن جائے گا۔

شیئر: