Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوڈیشہ میں بی جے پی کو مایوسی، بی جے ڈی کامیاب

بھونیشور۔۔۔۔ گجرات اور ہماچل انتخابات جیتنے کے بعد بی جے پی کو اوڈیشہ میں زبردست جھٹکا لگا۔ یہاں بیجو جنتا دل نے بارگڑھ ضلع میں بیجے پور ضمنی انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کو شکست دیدی۔پارٹی کی امیدوار رِتیوشاہ کو41ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ ریتو نے بی جے پی کے امیدوار اشوک پانگر ہی اور کانگریس امیدوار پرنیہ ساہوکو زبردست شکست دی۔ واضح ہو کہ بیجے پور میں ضمنی انتخابات کانگریس ایم ایل اے سبل ساہو کی موت کے بعد کرایا گیا۔ اس نشست پر ان کی اہلیہ ریتو بیجو جنتا دل کی امیدوار تھیں جنہوں نے اپنی کامیابی پر اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک اور عوام کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں بھی زبردست کامیابی حاصل کرینگے۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی:10آئی پی ایس افسران کا تبادلہ

شیئر: