Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان اوراردن کے مابین 12معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی۔۔۔ ۔ہندوستان اور اردن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ ، سائبرسیکیورٹی ، ٹریننگ، دفاعی پیداوار ، دفاعی شعبے میں وسیع تعاون سمیت 12معاہدوں پر دستخط کئے۔اس موقع پر وزیر خارجہ سشما سوراج ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دویل اور خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے موجو د تھے۔ ہندوستان نے اردن میں شام اور فلسطین کے پناہ گزینوں کی رسد و خوراک کیلئے اردن کو 50لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔وزیر خارجہ کے سیکریٹری ایس تری مورتی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندوستان نے گزشتہ سال اردن کو 20لاکھ ڈالر کی امداد دی تھی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور اردن کے شاہ عبداللہ ثانی کے مابین میٹنگ میں اردن کو 50لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -نیرومودی کا سی بی آئی تحقیقات میں شمولیت سے انکار

شیئر: