وزیر خزانہ نے لانچ کیا آن لائن جی پی ایف
نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہاہے کہ حکومتی حساب کتاب منظم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کارکردگی کی ضرورت ہے۔42ویں پبلک اکاؤنٹس ڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے جی پی ایف( General Contributory Provident Fund)سرمایہ کفالت اور پنشن سے متعلق معاملات کی دیکھ بھال کیلئے الیکٹرانک پروسیسنگ نظام کا آغاز کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹنگ سسٹم میں نظم و ضبط ضرور ی ہے۔سرکاری محکموں کو انتہائی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ اکاؤنٹنگ کا نظام ایسا ہو جو کبھی سوالیہ نشان کے دائرے میں نہ آئے۔پبلک اکاؤنٹ سیکشن میں کسی قسم کی غلطی برداشت نہیں کی جائیگی۔