سفر کا مطلب ہمیشہ طویل منصوبے اور تھکا دینے والی فہرستیں تیار کرنا نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات سیر کا اصل مزہ سادگی اور آسانی میں آتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں کئی ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ایک ہی دن میں پیدل سیر کی جا سکتی ہے۔ یہ ممالک رقبے میں چھوٹے ضرور ہیں مگر ثقافت، قدرتی حسن اور یادگار تجربات سے بھرپور ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’سُپر فلو‘ کیا ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے؟Node ID: 898307
یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ کسی مہم کو یادگار بنانے کے لیے اس کا بڑا ہونا ضروری نہیں ہوتا۔
ویٹیکن سٹی
ویٹیکن سٹی دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اور یہ فن، تاریخ اور روحانیت کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔
روم کے اندر واقع یہ شہر سینٹ پیٹرز باسیلیکا اور سسٹین چیپل جیسے مشہور اور تاریخی مقامات کا گھر ہے۔
یہاں کا ہر گوشہ کسی شاہکار میں داخل ہونے جیسا محسوس ہوتا ہے۔ اسی لیے یہ ایک دن کی سیر کے لیے بہترین جگہ ہے۔ یہاں کا ماحول پرسکون ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی متاثر کن ہے اور اس کی شاندار عمارتیں دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔
موناکو
رقبے میں چھوٹا مگر شان و شوکت میں بے مثال ملک موناکو اپنی لگژری زندگی، کیسینوز اور بحیرۂ روم کے دلکش مناظر کے لیے مشہور ہے۔
یہاں پیدل چلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی پوسٹ کارڈ میں داخل ہو گئے ہوں۔ اس ملک کی سیر کا بہترین وقت مارچ تا مئی یا ستمبر تا اکتوبر ہے۔
مونٹی کارلو کیسینو، اولڈ سٹی اور پرنس پیلس اور بندرگاہ یہاں کے اہم سیاحتی مقامات میں شمار ہوتے ہیں۔
لخٹنشٹائن
سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع لخٹنشٹائن یورپ کا چوتھا سب سے چھوٹا ملک ہے۔ یہ ملک پہاڑوں، قلعوں اور سرسبز وادیوں سے مالامال ہے۔

یہاں قدرت کے کئی نظارے ایک ساتھ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ مئی سے دسمبر تک کے مہینوں میں لخٹنشٹائن کا سفر بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔
وادوز قلعہ کی سیر، نیشنل میوزیم کا دورہ اور پہاڑی راستوں کی ہائیکنگ یہاں کی اہم سیاحتی سرگرمیوں میں شامل ہے۔
سان مرینو
اٹلی کے پہاڑی علاقے میں واقع سان مرینو دنیا کی قدیم ترین جمہوریتوں میں سے ایک ہے۔ اس کی قرونِ وسطیٰ کی عمارتیں اور پتھریلی گلیاں ماضی میں لے جاتی ہیں۔
سان مارینو کا دورہ کرنے کے لیے اپریل سے اکتوبر کے مہینے بہترین ہوتے ہیں۔
تاریخی مراکز اور قدیم برجوں کی سیر، باسیلیکا دی سان مارینو کی سیر، مقامی کھانوں اور تحائف کی خریداری یہاں کی اہم سیاحتی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔
انڈورا
فرانس اور سپین کے درمیان پیری نیز پہاڑوں میں واقع انڈورا قدرتی حسن اور دلکش قصبوں کے لیے جانا جاتا ہے۔













