Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: 116دہشت گرد گرفتار، 42کلو دھماکہ خیز مواد ضبط

منامہ: بحرینی سیکیورٹی فورس نےدہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے 116کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان ایک ہی شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے قبضے سے 42کلوگرام دھماکہ خیز مادہ ضبط ہوا ہے۔ 
مزید پڑھیں:بحرین: تیل پائپ لائن میں دھماکہ کرنے والا گروہ گرفتار
بحرینی وزارت داخلہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ گرفتار شدگان بحرین میں تخریبی کارروائیوں کا منصوبہ بنارہے تھے۔ انہوں نے ایران کے پاسبان انقلاب کےہاں دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کی تربیت حاصل کی ۔
بحرین کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: