Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی اقدامات ’’ناقابل قبول اور غیر تعمیری‘‘ ہیں، نیٹو

برسلز ۔۔۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے روس کے انتباہوں کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کشیدگی کم کرنے میں مددگار نہیں ہوں گے۔ نیٹو کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل جمعرات کو روسی صدر نے نئے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں روسی عوام کو آگاہ کیا۔ نیٹو کے ایک ترجمان نے کہا کہ ماسکو کے اس اقدام کا مقصد اتحادی ممالک کو دھمکانا ہے اور یہ’ ’ناقابل قبول اور غیر تعمیری‘‘ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو ایک نئی سرد جنگ اور ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ کے خلاف ہے۔

شیئر: