Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جان بچانے کیلئے چمپینزی کے بچے کی حیرت انگیز’’اڑان‘‘

ویرونگا، کانگو..... کانگو کے استوائی علاقے کے ویرونگا نیشنل پارک کے جنگلوں میں جہاں چھوٹے بندروں اور چمپیئنزیوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے وہیں کچھ بڑے جانور بھی انکی جان کے دشمن بنے رہتے ہیں۔ شکاری بالعموم ایسے ہی  چھوٹے جانوروں کو نشانہ بناتے ہیں تاہم اب چمپینزی کے بچے بھی ہوشیا رہوگئے ہیں اور انہیں دوست اور دشمن کی پہچان ہوچکی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ چیمپینزی کے ایک بچے نے جو اپنی جان بچانے کیلئے بڑے اور خطرناک جانوروں سے چھپتا  پھر رہا تھا اور ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگ لگانے میں مصروف تھا آخر کار ذرا سی غلطی کے نتیجے میں درخت سے نیچے گرنے لگا تو امدادی ٹیم کے رکن نے اسے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیراپنی حفاظت میں لے لیا۔ یہ وڈیو اتنی ہی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے کہ اجراء کے فوری بعد مقبولیت حاصل کر گئی ہے۔ وڈیو سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس چھلانگ  میں اسکا ساتھ دیا اور ایک او رچمپینزی نے اس کی جان بچائی ۔ موقع کی تصویر اتارنے والے وائلڈ  لائف فوٹو گرافر انتھونی کائرے نے بعد میں اس چمپینزی بچے کو اپنے ساتھ گھر لیجانا بہتر سمجھا تاکہ اسکی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرے اور خوف دور ہو تو اسے جنگل میں لاکر چھوڑ  دے۔ کہا جاتا ہے کہ علاقے میں محکمہ جنگلات کی جانب سے تحفظ حیوانات کی ایک مہم چلی ہوئی تھی اور فوٹو گرافرسمیت کئی امدادی کارکن اس مہم میں شریک تھے۔ وہ خطرات سے دوچار جانورو ں کو خطرے کی جگہ سے نکالتے اور پھر جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے مراکز میں لیجاکر چھوڑ دیتے تھے۔ حالیہ واقعہ کی وڈیو اور تصاویر فیس بک پر جاری ہوئی ہیں جسے تیار کرنے والے کا کہناہے کہ امدادی کارکنو ں کا تعلق مختلف اداروں سے تھا مگر سب کا مقصد یہی تھا کہ کسی نہ کسی طرح خطرات سے دوچار جانوروں کی جان بچائی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مگر مچھ سے جان چھڑانے والا زرافہ شیروں کا لقمہ بن گیا

شیئر: