Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام نے چوٹ کا جوا ب ووٹ سے دیا، مودی

نئی دہلی۔۔۔۔تری پورہ میں بی جے پی کی تاریخی فتح کے بعدوزیر اعظم نریندر مودی کا دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں استقبال کیا گیا۔ مودی نے جب کارکنوں سے خطاب شروع کیا۔ اسی دورا ن قریب کی مسجد سے اذان کی آواز سنائی دی تو انہوں نے خطاب روک دیا اور کہا کہ اذان ہونے تک خاموشی اختیار کی جائے۔اذان کے بعد انہوں نے خطاب دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے ریاست میں فتح کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ خوف اور ظلم وستم کے درمیان پارٹی نے ماؤوادیوں کے زخم برداشت کیا۔یہ جمہوریت کی طاقت ہے کہ غریب اور ان پڑھ ووٹروں نے چوٹ کا جواب ووٹ سے دیکر پارٹی کو فتح سے ہمکنار کیا۔انہوں نے تری پورہ کے عوام کو ہدایت دی کہ وہ کانگریس کلچر سے دور رہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -سود سمیت لوٹائیں گے آشیرواد، مودی

شیئر: