Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاؤں کی تکلیف کو دور کرنے کے لیے کیا کریں ؟‎

اگر آپ پاؤں کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو اس درد کو لے کر پریشانی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہ عام سی تکلیف ہے جو اکثر اوقات جوتے کے پاؤں میں فٹ نہ آنے ، شدید سردی ، انگوٹھے پر چوٹ لگنے  یا زخم بن جانے ، کسی چیز کو ٹھوکر مارنے، ناخن کے اندر کی طرف بڑھ جانے یا کسی قسم کے انفکشن کی وجہ سے ہو سکتی ہے ذیابیطس بھی پاؤں اور پنجے میں درد کا باعث بن سکتی ہے. 
پاؤں میں تکلیف چلنے پھرنے میں مشکل کا باعث بنتی ہے . تکلیف اور ورم کے ساتھ ساتھ  پاؤں کے سن ہونے اور پاوؤں میں جلن ہونے جیسی علامات بھی  ہو سکتی ہیں .  اس تکلیف کو اپنا معیار زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہ دیں  کیونکہ بہت سے آسان اور موثر نسخے اس تکلیف سے نجات دلانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں .
چوٹ لگنے اور ٹراما کے باعث ہونے والے درد کو  دور کرنے کے لیے برف کی ٹکور  بہترین  طریقہ ہے .  کم درجہ حرارت  ورم کو کم کرکے  اور وقتی طور پر اعصاب کو سن کر کے  تکلیف  میں  فوری آرام  فراہم کرتا  ہے .
تکلیف کی صورت میں پاؤں کو آرام دینا بھی بے حد ضروری ہے .   زیادہ چلنے پھرنے اور  پاؤں کے زیادہ استعمال  سے گریز کریں  . جب تک مکمل آرام نہ آجائے ورزش  ، واک اور جوگنگ  سے بھی اجتناب کریں  ، لیٹتے وقت پاؤں کی سطح کو اونچا کرنے کے لیے پاؤں کے نیچے کوئی بھی نرم چیز رکھ لیں . 
 اس کے علاوہ گرم پانی میں ٹیبل سالٹ یا ایپسم سالٹ ڈال کر اس پانی سے پاؤں کی ٹکور بھی تکلیف دور کرنے  کے لیے  فائدہ مند ثابت ہوتی ہے .  گرم پانی پاؤں کے متاثرہ حصے میں خون کی روانی کو بہتر بنا کر درد میں آرام  فراہم کرتا ہے جبکہ نمک متاثرہ حصے پر موجود کسی بھی قسم کے زخم  یا انفیکشن کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے.  
نرمی  سے مساج بھی تکلیف کو دور کرنے  اور خون  کی روانی کو بہتر بنا کر ورم سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے .  سرسوں ،  ناریل یا زیتون کے تیل کو نیم گرم کرکے پانچ سے دس منٹ تک مساج کریں اس سے درد میں آرام کے ساتھ ساتھ پاؤں ہلانے جلانے اور حرکت کرنے میں بھی مدد ملے گی .
 ہلدی کا استعمال بھی بہترین نسخہ ہے ہلدی میں موجود کرکیومن اینٹی انفلا میٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہونے کے باعث درد اور ورم کو دور کرنے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے .
یہ بھی پڑھیں:بالوں کی صحت و خوبصورتی کاراز

شیئر: