Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل ریلی 2026: دنیا کے بہترین ڈرائیورز کی شرکت متوقع

حائل ریجن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل ریلی 2026 کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی آٹوموبائل اور موٹر سائیکل فیڈریشن اور حکومتی شراکت داروں کے تعاون سے اتھارٹی روزانہ تکنیکی جائزے لے رہی ہے تاکہ 29 جنوری کو یہ ایونٹ کامیابی سے شروع ہو۔
ہفتہ کو ڈاکار ریلی کے اختتام کے بعد، حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل ریلی میں عالمی معیار کے حریف حصہ لیں گے۔ اس سال کی ریلی خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ کئی بڑے مقابلوں کا پہلا مرحلہ ہے جن میں ایف آئی اے ورلڈ اور مڈل ایسٹ باجا کپس، ایف آئی ایم ورلڈ اور ایشیا باجا کپس اور سعودی ٹویوٹا ریلی چیمپئن شپ شامل ہیں۔
تنظیمی کمیٹی نے بتایا ہے کہ گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ 28 جنوری کو ہوگا۔ یہ معائنہ باضابطہ افتتاح اور پرولاگ سے پہلے کیا جاتا ہے جو ریلی کے پہلے مرحلے کی آغاز کی ترتیب طے کرتا ہے۔

شیئر: