Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگھالیہ:2نشستیں جیتنے والی بی جے پی نے کیا حکومت بنانے کا دعویٰ

شیلانگ۔۔۔۔میگھالیہ میں 6نشستیں جیتنے والی یونائٹیڈ ڈیموکریٹک پارٹی(یو ڈی پی )نے19نشستیں جیتنے والی نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی ) کی حمایت کی ہے۔4نشستیں پانے والی ڈی ایف 2،2نشستیں جیتنے والی بی جے پی اور ایچ ایس پی ڈی پی اور ایک آزاد رکن اسمبلی نے بھی این پی پی کی حمایت کی۔ این پی پی کے رہنما کونر اڈ سنگما نے گورنرسے ملاقات کرکے ان سبھی پارٹیوں کے ارکان کی حمایت حاصل ہونے سے آگاہ کیا۔کانگریس21نشستیں جیتنے کے باوجود اقتدار سے باہر ہوگئی جبکہ 2نشستیں جیتنے والی بی جے پی نے سیاسی جوڑ توڑ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کا دعویٰ گورنر کو پیش کردیا۔واضح ہو کہ کانگریس کا میگھالیہ میں بھی گوا جیسا ہی حال ہورہا ہے جہاں سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود حکومت بنانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ضمنی انتخابات:مایاوتی اور اکھلیش میں سمجھوتہ بی جے پی کیلئے چیلنج
 

شیئر: