Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام مندر نہیں بنا تو ہندوستان شام بن جائیگا

نئی دہلی ۔۔۔۔ شری شری روی شنکر عدالت سے باہر بابری مسجد رام جنم بھومی تنازع کا حل ڈھونڈنے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ ان کوششوں کے درمیان انہوں نے دھمکی آمیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایودھیا تنازع کا حل اگر جلد نہیں نکالا گیا تو ہندوستان شام بن جائیگا۔ ایک ٹی وی انٹر ویو میں شری شری نے کہا کہ ایودھیا مسلمانوں کا مذہبی مقام نہیں لہذا انہیں اس پر اپنا دعویٰ چھوڑ کر مثال پیش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا مستقبل ان لوگوں کے حوالے نہ کیا جائے جن کا وجود جھگڑے پرقائم ہے۔یہاں امن قائم رہنے دیجئے، ہندوستان کو شام جیسا نہیں بنانا چاہئے۔۔عدالت نے بابری مسجد تنازع کی سماعت 14مارچ مقرر کی ہے۔ اگر فیصلہ عدالت سے آتا ہے تو کوئی فریق راضی نہیں ہوگا۔ کسی ایک کو شکست قبول کرنا پڑیگی۔ ایسے عالم میں شکست خوردہ فریق فی الحال مان جائیگا لیکن کچھ عرصے بعد پھر تنازع شروع ہوجائیگااور وہ ہندوستانی معاشرے کیلئے مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -راہول گاندھی بی جے پی کیلئےنیک فال ہیں، یوگی

شیئر: