Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینائی کیلئے بہترین ..... چیکو

ماہرین غذائیت نے چیکو کو نظر کی بہتری کیلئے مفید قرار دیتے  ہوئے کہا ہے کہ چیکو کا استعمال بواسیر اور زخم سے رسنے والے خون میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کا مزیدکہناہے کہ اس میں گلوکوز کی بڑی مقدار ہوتی ہے لہذا ایتھلیٹ کو چیکو کا استعمال کرنا چاہئے۔
چیکو کا چھلکا آلو کی طرح ہوتا ہے اس میں 2 سے لیکر 10 تک کالے بیج ہوتے ہیں۔ چیکو کا درخت سال میں 2 مرتبہ پھل دیتا ہے۔ اسکا ذائقہ میٹھا اور چینی جیسا جبکہ شکل میں یہ سیب اورناشپاتی جیسا ہوتا ہے اسکا درخت سال میں 2ہزار پھل دیتا ہے۔اگر یہ کچا ہو تو ذائقہ کسیلا اورپکنے پر میٹھے ہوتے ہیں۔
چیکو وٹامن اے بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے بینائی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اسکا استعمال مختلف اقسام کے سرطان سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ آپ کے معدے کو آرام دیتا ہے۔ کیلشیم اور فاسفورس کی زیادہ مقدار کے باعث ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ قبض کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ دوران حمل خواتین کیلئے بھی بیحد مفید چیز ہے۔

شیئر: