Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں جاری رہیگی سیلنگ، سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے قومی دارالحکومت دہلی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری سیلنگ مہم سے راحت دلانے کے نام پر دہلی ماسٹر پلان 2012میں ترمیم کے معاملے میں مزید پیشرفت پر آج سپریم کورٹ نے روک لگا دی۔سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ اس دادا گیری پر روک لگانا ہی ہوگا۔سپریم کورٹ نے دہلی حکومت ، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے حلف نامہ دائر نہ کرنے پر سخت ناراضی ظاہر کی ۔بنچ نے کہا کہ توسیع اور شہری نظم نسق کو یقینی بنانے کیلئے دکان اور رہائشی پلاٹوں اور احاطوں کو رہائشی پلاٹوں کے مساوی لانا ہے۔ بنچ نے توہین آمیز زبان اور مخالفت کرنیوالوں سے کہا کہ آپ وزیر اعظم یا کسی بھی وزیر اعلیٰ کی صرف اس لئے توہین نہیں کرسکتے کہ وہ آپ کی سیاسی پارٹی کا نہیں۔ آپ کو ان کا احترام کرنا لازمی ہے۔ آج آپ مرکزکے زیر انتظام دہلی کے وزیر اعلیٰ کی توہین کررہے ہیں، کل آپ کسی بھی ریاست کے وزیر اعلیٰ اور پھر ملک کے وزیر اعظم کی توہین کرینگے ۔ سیلنگ سے دہلی کے وزیر اعلیٰ کا کوئی تعلق نہیںـکمیٹی اپنا کام کررہی ہے ۔

شیئر: