Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کارنر‎

اگر کباب خستہ بنانے ہیں تو اس میں پکاتے وقت پیاز نہ ڈالیں بلکہ مصالحے میں باریک کٹی ہوئی پیاز شامل کریں .  اس میں تھوڑا سا چاول کا آٹا اور ایک کھانے کا چمچ دہی ملا کر ٹکیاں بنائیں۔ کباب  انتہائی مزیدار اور خستہ بنیں گے۔
حلیم اور بریانی میں ڈالنے کے لیے کٹی ہوئی پیاز کو براؤن کرنے کے لیے پہلے پیاز کو دھوپ میں کچھ دیر سکھائیں جب وہ تھوڑی سوکھ جائے تو پھر اسے تلیں ۔ اس طرح پیاز براؤن ہو کر خستہ بھی ہو جائے گی اور الگ الگ بھی رہے گی ۔ 
کھانے میں اگر مرچ  تیز ہوجائے تو ایک پیاز براؤن کر کے اخبار پر پھیلا دیں ۔ تھوڑی دیر میں جب وہ  خستہ ہو جائے تو اسے ہاتھ سے کچل کر سالن میں ڈال دیں اور ایک لیموں کا رس نچوڑ دیں مرچ  کم ہو جائے گی۔
کلیجی کو کبھی بھی بہت زیادہ نہ پکائیں ۔ یہ صرف  دس منٹ میں تیار ہو جاتی ہے  ۔ نمک کلیجی میں  ہمیشہ آخر میں ڈالیں ورنہ یہ سخت ہو جائے گی ۔
اگر کوفتوں کو نرم بنانا مقصود ہو تو قیمہ بغیر چربی کا لیں .  اسے ڈبل روٹی کے سلائسوں کے ہمراہ پیس لیں کوفتے نہایت مزے دار اور نرم بنیں گے ۔
لڈو یا برفی بنانے کے لیے آٹے کو پہلے گرم اوون میں بھون لیں ۔ اس سے ذائقے  اور لذت میں اضافہ ہوگا اور گھی  کا خرچ بھی کم آئے گا .

شیئر: