Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی ورزشیں ‎

بچوں کو ایک صحت مند طرز زندگی فراہم کرنے کے لئے انہیں ورزش کی عادت ڈالنا بہت ضروری ہے یہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت اور نشونما میں مدد فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے  .کم عمری سے ہی ورزش کی عادت اپنا کر بچے خود کو مضبوط،  چست اور توانا بنا سکتے ہیں .  بچوں کی کچھ ورزشیں درج ذیل ہیں۔ 
دونوں پاوؤں پر سیدھے کھڑے ہو کر ایک ہاتھ سے اپنا ایک پاؤں موڑ کر پکڑ لیں اور دوسرا ہاتھ سیدھا ہوا میں بلند کر لیں ۔ یہ ورزش بچوں کو جسمانی توازن قائم رکھنا سکھاتی ہے اور دماغی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے ۔
پیٹھ کے بل زمین پر لیٹ کر پورے جسم کو سیدھا کر لیں اور ہاتھوں پر زور دے کر اپنا بالائی دھڑ زمین سے اوپر کی جانب اٹھائیں .   یہ  ورزش بچوں کے بازو اور کمر کو مضبوط کرنے کے لیے بہترین ہے ۔
بچوں میں موجود کسی بھی ذہنی دباؤ یا پریشانی کو دور کرنے کے لیے اور انہیں  ذہنی سکون فراہم کرنے کے لئے بھی ورزش بہترین طریقہ ہے ۔ زمین پر دوزانو بیٹھ کر آنکھیں بند کریں اور لمبی سانس لیں ۔ اپنے دونوں ہاتھ سامنے کی طرف پھیلائیں ،  آنکھیں پوری طرح کھولیں  اور زبان بھی باہر نکالیں ۔اس کے بعد ایک زور دار  گہری سانس لیں اس سے بچے کے اندر کاتناؤ باہر نکلے گا  .
آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں ،  دونوں ہاتھ کندھوں پر رکھ کر کہنیاں  جسم سے دور کرلیں .  اب اپنی کہنیوں  کو دائیں اور بائیں جتنا ہو سکے دائرے کی شکل میں گھمائیں .  اس ورزش  سے بچوں کے کندھے سیدھے رہتے ہیں  اور انہیں بیٹھتے ہوئے    کمر سیدھی رکھنے کی عادت ہو جاتی ہے . 

شیئر: