جنیوا میں بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کا 151 ویں اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ نے کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اجلاس میں مختلف ملکوں کی پارلیمنٹ کے سربراہان، اراکین اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی شوری کے سپیکر کی زیر صدارت عرب گروپ کا رابطہ اجلاسNode ID: 896095
یونین کی نائب صدر گیبریلا مورواسکا اسٹینیکا نے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے دنیا کو درپیش مختلف قسم کے چیلنجز سے موثر طریقے سے نمٹنے کےلیے ریاستوں اور بین الاقوامی اداروں کے مابین بات چیت اور تعاون کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
بین الپارلیمانی یونین کے سیکرٹری جنرل مارٹن چنگونگ نے کہا کہ’ اجتماعی طور پر کی جانے والی کوششیں اور باہمی ہم آہنگی سے بحرانوں پر بہتر طریقے سے قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ترقی و امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کو فعال کرنے کی اہمیت پر بھی زوردیا۔
یونین کی چار سٹینڈنگ کمیٹیوں نے 151 ویں اجلاس کے مرکزی موضوع کے علاوہ اپنے ایجنڈے کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر شوری کونسل نے اسپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، اردن کے چیئرمین سینیٹ فیصل الفایز،اور مراکش کے شاہی مشیر اعلی محمد ولد الرشید سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں۔
علاوہ ازیں شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ پارلیمنٹ کے سپیکروں کی سطح پر عرب گروپ کے رابطہ اجلاس کی بھی صدارت کی۔