Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بدعنوانی اور رشوت کے الزام میں متعدد اہلکاروں کے خلاف کارروائی

مملکت میں اہم سرکاری ادارے کے اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں ادارہ انسداد بدعنوانی ’نزاھہ‘ کے ترجمان  نے کہا کہ’ رشوت اور بدعنوانی کے الزامات میں ملوث متعدد اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ادارہ انسداد بدعنوانی کی ٹیموں نے مملکت کے مختلف علاقوں میں اہم سرکاری ادارے کے اہلکاروں کو گرفتار کیا۔
ان میں وزارت صنعت و معدنی وسائل کا اہلکار شامل ہے جس پر ایک غیرملکی سرمایہ کار کی کمپنی کو غیرقانونی طریقے سے ’کریشر‘ لاسنس جاری کرانے کےلیے 16 لاکھ 25 ہزار ریال وصول کرنے کا الزام ہے۔
 ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا جس نے زرعی زمین کی ملکیت نہ ہونے کے باوجود مہندم کیے جانے کے فیصلہ کو تبدیل کرنے کےلیے ایک شخص سے ایک لاکھ 10 ہزار ریال میں معاملہ طے کیا تھا۔ اسے ابتدائی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جو  85 ہزار ریال تھی۔
بعدازاں تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس عمل میں میونسپلٹی کے دو اہلکار بھی ملوث تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
میونسپلٹی کے ایک اہلکار کو ایک لاکھ 95 ہزار ریال رشوت لیتے ہوئے حراست میں لیا گیا جس نے ایک ادارے کے حق میں غیرقانونی طریقے سے ٹینڈر منظورکرایا تھا۔
واٹربوڈ کے ریجنل ڈائریکٹر کو ایک ادارے پر ریکارڈ ہونے والے خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کےلیے 35 ہزار ریال لینے پر حراست میں لیا گیا۔
وزارت دفاع میں کام کرنے والے ایک اہلکار کو دو سعودی خواتین سے رقم لے کرانہیں وزارت میں نوکری دلانے کا جھوٹا وعدہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔    

 

شیئر: