Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ندہاش ٹرافی: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے ہرا دیا

کولمبو: ندہاش ٹرافی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے میزبان سری لنکا کو 5وکٹوں سے ہرا دیا۔بنگلہ دیش نے 215رنز کا بڑا ہدف 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سری لنکا کے 214رنز بنائے ت یہ فیصلہ پر درست ثابت نہیں ہو رہا تھا۔سری لنکا کی پہلی وکٹ 56رنز پر گری جب گوناتھلکا26رنز بنا کر آوٹ ہوئے، 141رنز پردوسری وکٹ گری۔مینڈس نے 5چھکوں اور 2چوکوں کی مددسے 57 اور پریرا نے 8چوکوں اور 2چھکوں کی مددسے 74رنز بنائے۔تھرنگا 32رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔لاہور قلندرز کو خیر باد کہہ کر جانے والے مستفیض الرحمان نے 3 اور محمود اللہ نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں تمیم اقبال 47رنز بنا کر آوٹ ہوئے توچھٹے اوور میں اسکور 74رنز تھا۔لتن داس نے 5چھکوں اور 2چوکوں کی مددسے 43رنز بنائے۔سمیا سرکار 24رنز بنا کر آوٹ ہوئے تومشفیق الرحیم جارحانہ بلے بازی کیلئے میدان میں اترے انہوں نے 35گیندوں پر 4چھکے اور 5چوکے لگا کر 72رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔کپتان محمود اللہ نے 20رنز بنائے۔میچ کے 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر 215رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔فرنینڈو نے 2جبکہ چیمیرا اور پریرا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔سیریز کا چوتھا میچ سری لنکا اور ہند کے خلاف 12مارچ کو کھیلا جائے گا۔اس سے قبل ہند سری لنکا سے پہلا میچ ہارنے کے بعدبنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے ہرا چکا ہے۔

شیئر: