Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر کا دورہ گروزنی، شیشان کے صدر رمضان قادروف سے ملاقات

سعودی عرب اور شیشان کے تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
شیشان کے صدر رمضان قادروف نے گروزنی کے صدارتی ہیڈ کوارٹر میں سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ شیشان اور اس کے عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔

ملاقات میں سعودی عرب اور شیشان کے تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی وزیر مملکت نے دارالحکومت گروزنی کے نئے ’ولادیمیر پوتن ڈسٹرکٹ‘ کا دورہ کیا۔ انہیں شہر کی توسیعی منصونے کے تحت شہری ترقیاتی منصوبوں، رہائشی سہولتوں اور دیگر خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
قبل ازیں شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز سنیچر کو سرکاری دورے پر پہنچے تو شیشان کے صدر نے ان کا خیر مقدم کیا۔

 

شیئر: