Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی تیسرے بیٹے کے باپ بن گئے

بیونس آئرس: فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی تیسرے بیٹے کے باپ بن گئے۔ میسی ان دنوں چیمپیئنز لیگ کیلئے بارسلونا کی ٹیم کے ساتھ شامل نہیں ہیں بلکہ اپنی اہلیہ کے ساتھ تیسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشیاں منا رہے ہیں۔بارسلونا کلب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے اپنے انسٹاگرام پر تیسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے۔گزشتہ روز جب میسی کی ٹیم بارسلونا نے مالاگا کو 0-2سے ہرایا تو وہ اس وقت ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ وہ ان لمحات میں اپنے بیٹے اور اہلیہ کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز لیگ میں بارسلونا کا مقابلہ چیلسی سے ہونے جارہا ہے۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ لیونل میسی اس سیزن میں کسی لیگ میں نہیں کھیل رہے۔

شیئر: